بھٹکل:31/مئی (ایس اؤ نیوز )سال 2016-2017کے سی ای ٹی امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے جس میں بھٹکل سدھارتھ کالج کے طلبا نے بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجنئیرنگ، اگریکلچر وغیرہ شعبہ جات میں اپنی مفت سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کالج کی طرف سےجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انجنئیرنگ کے شعبہ میں کالج کے 6طلبا کی رینکنگ 6ہزار کے اندر ہے۔ جس میں شلپا ٹی نائک 2118۔ سہنا ڈی نائک 2181۔ سہنا ایم نائک 3501۔وشال نائک 4241،رام ناتھ شانبھاگ 5208، راہول بھنڈاری 5386 رینک حاصل کیا ہے۔ جب کہ آئی ایس ایم ایچ شعبہ میں شلپا نائک ن2007، سہنا 2763سمیت کئی ایک طلبا نے یہاں بھی بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ اسی طرح اگریکلچر شعبہ میں بھی 5طلبا و طالبات نے 4ہزار سے کم رینکنگ حاصل کرتے ہوئے کالج کانام روشن کیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کالج کے 12طلبا 10ہزار سے کم رینکنگ میں کامیاب ہونا کالج کے لئے فخر کی بات ہے ۔ کالج پرنسپال شریمتی ارچنا ، انتظامیہ کے صدر اور کالج کے لکچرر حضرات نے انہیں مبارکبادی پیش کی ہے۔